23 اپریل 2019 - 11:49
ایرانی وزیر خارجہ نیویارک روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صلح کے لئے چند جانبہ سفارتی عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ اس اجلاس میں بعض ممالک کے وزراء خآرجہ اور اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

.......

/169